تازہ ترین

عمران خان کیلئے خافظ آباد میں ’’نیکسٹ لیول‘‘ پروٹوکول

imran khan ke liye hafizabad main next level protocol
  • واضح رہے
  • نومبر 7, 2020
  • 4:50 شام

سادگی پسند عمران خان کی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

حافظ آباد: وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ‘‘نیکسٹ لیول’’ پروٹوکول دیتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حافظ آباد کی انتظامیہ نے دوپہر کے وقت عمران خان کی آمد کی اطلاع پر اسکولوں اور کالجز سمیت دفاتر کو بند رکھنے کی ہدایت کردی تھی۔ اس حوالے سے حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا موقف ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ سے بچنے کیلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع خصوصاً گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی نمائندے پارٹی کارکنوں اور عوام کو بڑے پیمانے پر ریلی میں شرکت کے لیے ترغیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حافظ آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی نے یہاں تک کہ مقامی صحافیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ فی کس کم از کم 100 افراد کو جلسے میں لائیں، جمعہ کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ریلی کے مقام حافظ آباد اسٹیڈیم پر تعینات کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کے جواب میں حافظ آباد ریلی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ جیسا کہ وزیر اعظم حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں جو ضلع کے لیے بے حد اعزاز اور خوشی کا موقع ہے اور مجھ کو تفویض کیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں 7 نومبر کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں معمول کے مطابق رش کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے بڑی تعداد میں گاڑیاں چلیں گی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے