تازہ ترین

گندم کی امدادی قیمت: وفاقی حکومت کی سندھ حکومت کو قائل کرنے کی کوششیں

gundum ki imdadi qeemat wafaq ki sindh ko qael karni ki koshish
  • واضح رہے
  • نومبر 6, 2020
  • 12:22 صبح

وفاقی حکومت نے آئندہ سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے سے کم کرنے کیلئے حکومت سندھ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی تجویز دی ہے

کراچی: پنجاب میں سندھ کی طرح گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کیلئے کسانوں کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے آئندہ سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت سندھ کو نظر ثانی کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 200 روپے اضافے کے ساتھ 1 ہزار 600 روپے کرنے کی صوبوں کو تجویز دی تھی۔

تاہم اس معاملے میں قانونی طور پر صوبائی حکومتوں کو اپنی مرضی کے مطابق گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا اختیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر سندھ کابینہ کے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں فی من گندم کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار روپے یعنی فی سو کلو گرام گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی تھی۔

ادھر وفاقی حکومت سندھ سرکار کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ فی من گندم کے منظور شدہ نرخوں پر نظر ثانی کی جائے۔ وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر حکومت سندھ سے رابطہ کرکے یہ تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومت نے فی من گندم کی جو امدادی قیمت مقرر کی ہے اس پر کمی کرنے کیلئے نظر ثانی کی جائے۔ جس پر امکان ہے کہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس پر غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے جبکہ اعلیٰ وفاقی حکام کی کوشش ہے کہ اس معاملے میں سندھ کو راضی کرکے فی من گندم کی قیمت 2 ہزار روپے کے بجائے ایک ہزار 700 روپے سے ایک ہزار 800 روپے تک کردی جائے۔ کیونکہ پنجاب حکومت فی من گندم کی قیمت ایک ہزار 600 روپے مقرر کرنا چاہتی ہے۔ اگر پنجاب اور سندھ کی قیمت میں زیادہ فرق ہوگا تو وہاں کے آبادگار سستی نرخوں پر گندم بیچنے سے انکاری ہوں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے