تازہ ترین

گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

gilgit baltistan ko uboori soobai hesiat dene ka elaan
  • واضح رہے
  • نومبر 2, 2020
  • 12:04 صبح

فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔ وزیر اعظم

اسکردو: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا۔ گلگلت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب شاہراہ قراقرم بن رہی تھی تو اس وقت 15 برس کی عمر میں کرکٹ کھیلنے یہاں آیا تھا، اس وقت سے ہی یہاں کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور عوام نے بہت قربانیوں کے بعد اس علاقے کو آزاد کرایا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  عمران خان نے اس موقع پر گلگلت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے آج پورا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم ہوں ہر سال گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آؤں گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ‏گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے، وہ حقوق جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے