تازہ ترین

سابق آمر مشرف کی پارٹی نااہل قرار

dictator musharraf ki party na ehel qarar
  • واضح رہے
  • نومبر 13, 2020
  • 12:14 صبح

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن قوانین کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کرائے گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق آمر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ مشرف کی جماعت الیکشن قوانین کے مطابق اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں بھی ناکام رہی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا۔

مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دینے کے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی، انٹراپارٹی انتخابات کے بعد پارٹی سربراہ نے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرانا تھا، سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایا گیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے