تازہ ترین

عوام کورونا سے زیادہ پی ٹی آئی حکومت سے تنگ

Awam corona se zyada pti hukumat se tang
  • واضح رہے
  • نومبر 28, 2020
  • 9:28 شام

پی ڈی ایم کے کارکنان ملتان جلسے سے 2 روز قبل ہی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچ گئے

ملتان: حکومت کی جانب سے جلسوں کی اجازت نہ دینے کے باوجود اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے ملتان جلسے سے 2 روز قبل ہی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 30 نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے قلعہ قاسم تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی نے کی۔ ریلی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی اس ریلی شامل ہوئی۔ اس مقع پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی گھنٹا گھر چوک ملتان پر تعینات کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان تمام رکاوٹیں اور پولیس حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہو گئے جب کہ پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پولیس اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

میڈیا سیل پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کا انتظام سنبھال لیا ہے، جیالے ریلی کی شکل میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے ہیں اور اسٹیڈیم یں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے