تازہ ترین

 عمر فاروق کا طرز حکمرانی انسانےت کیلئے مشعل راہ ہے ،میاں نعیم الدین

  • محمد قیصر چوہان
  • اگست 21, 2020
  • 11:45 شام

 عالم اسلام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے عمر فاروق کے نظام خلافت سے رہنمائی حاصل کی جائے

لاہور( پ ر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاںنعیم الدےن نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق نے قرآن وسنت کی روشنی میں جس طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی وہ رہتی دُنیا تک انسانےت کیلئے مشعل راہ ہے ، مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے نظام خلافت سے رہنمائی حاصل کریں۔

حضرت عمرفاروق کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک توریب سے خطاب کرتے ہوئے پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاںنعیم الدےن نے کہا کہ حضرت عمر فاروق نے اپنے دور خلافت میںعدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں ،زرعی اصلاحات اور آبپاشی کے نظام سمیت دیگر کئی شعبہ جات کی بنیاد رکھی،ان کا دور خلافت اُمت مسلمہ کی تاریخ کا ایک مثالی دور ہے، فاروقی دور کی حکومتی اصلاحات آج بھی انسانیت کو مشکلات سے نجات دلانے کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ان دس خوش نصیب صحابہ میں شامل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمد نے دُنیا میں ہی جنت کی بشارت دی، نئے ہجری سال کا آغاز اس عزم سے کیا جائے کہ ہم پاکستان کوفلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماءمحرم الحرام میں امن وامان کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان