تازہ ترین

میاں چنوں ضلع خانیوال کے 50 سکولوں کو ای سی ای کٹس کی فراہمی

  • وحید احمد
  • اکتوبر 19, 2020
  • 11:01 شام

گورنمنٹ پرائمری تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تا کہ سرکاری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کوبہترین سہولیات اوربین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ریجنل پروگرام ڈائریکٹر ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ

میاں چنوں (واضح رہے) ریجنل پروگرام ڈائریکٹر ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ معیار تعلیم کو بلند کیا جائے اس مقصد کے لیے پرائمری سطح پر جدید ترین طریقہ تدریس سے طلباء کوپڑھایا جائے گایہ انہوں بات گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول میاں چنوں میں ای سی ای کٹس کی تقسیم کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تا کہ سرکاری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کوبہترین سہولیات اوربین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن چوہدری محمد رمضان راشدنے کہا کہ ضلع خانیوال میں 177 سکولوں میں ای سی ای رومز تیار کیے گئے ہیں اور ان کو ای سی ای کٹس فراہم کی جا رہی ہیں جن میں طلباء کی دلچسپی کے لیے کھلونے، لائبریری، فلیش کارڈزاور لرننگ میٹریل فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل میاں چنوں کے 50 سکولوں کو ای سی ای کٹس فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ انقلابی قدم سرکاری سکولوں کو چائلڈ فرینڈلی سکول بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ڈپٹی ڈی ای او سردار سکندر حیات سسرانہ نے کہا کہ تعلیم و تعلم میں بچوں کی دلچسپی اس وقت بڑھتی ہے جب ان کو کھیل کھیل میں تعلیم دی جائے اورای سی ای رومز میں بچوں کی دلچسپی کا سامان بہم پہنچایا گیا ہے جس سے نہ صرف معیار تعلیم بلند ہو گا بلکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

صدرپنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن قیصرندیم عظمت نے کہا کہ سکولوں کو ای سی ای کٹس کی فراہمی خوش آئند ہے اور اس سے پرائمری سطح پر طلباء کی تعلیم میں نہ صرف دلچسپی بڑھے گی بلکہ والدین کا اعتبار بھی قائم ہو گا اوروہ گورنمنٹ سکولوں میں اپنے بچوں کے داخلہ کو ترجیح دیں گے۔

ای سی ای کٹس کی تقسیم کے موقع پرڈپٹی ڈی ای او فی میل میاں چنوں میڈم عقیلہ خان،ایجوکیشن آفیسرز خانیوال نوید ساجد،طاہر شہزاد،محمد اشرف، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خانیوال چوہدر ی محمد محسن، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر خالدمحمود،سرپرست فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن خانیوال محمد منشاء بھی موجود تھے۔

وحید احمد

وحید احمد کا تعلق میاں چنوں، ضلع خانیوال سے ہے، پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں، ماسٹر ٹرینر بھی ہیں اور بطور کالم نگار ملکی اور علاقائی اخبارات و جرائد میں مختلف علمی، ادبی، حالات حاضرہ، قومی شخصیات اور قومی و بین الاقوامی طور پر منائے جانے والے دنوں کے بارے میں لکھتے ہیں،ان کے کالم مختلف ویب سائٹس پر بھی شائع ہوتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔

وحید احمد