تازہ ترین

کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد قتل 3 زخمی

  • Kamran Ashraf
  • مئی 9, 2020
  • 10:34 شام

شیخوپورہ کے علاقے کھاریاں والا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد قتل 3 زخمی

افسوس ناک واقعہ نواحی گاوں کھاریانوالہ میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز بچوں کے جھگڑے پر دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر آج سولی جٹ گروپ نے خادم جٹ گروپ کے آٹھ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے کھیتوں اور بازاروں میں مخالف گروپ کے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر فائرنگ کرکے موت کے گھات اتارہ جاں بحق افراد میں ماں باپ اور بیٹے سمعیت 8 افراد شامل ہیں

جن کی شناخت علی شان ، یاسین بی بی ، خادم ، بشیران بی بی ، کے نام سے ہوئی ہے وحید ، طفیل ، اکبر علی بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ قربان اور اللہ دتہ اور رمضان زخمی ہیں جہنیں ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
قتل ہونیوالوں کے لواحقین نے مخالفین کے گھرون کو آگ لگا دی ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے میں مصروف