تازہ ترین

وزیراعظم امدادپروگرام مستحق افرادکوتاحال امدادنہ مل سکی

  • ملک آصف رضا
  • مئی 7, 2020
  • 4:17 صبح

امداد بن گئی امتحان مستحق لوگ بھوک سےمررھے ہیں اور ابھی تک ان کی جانچ پڑتال ھورہی ھے

بہاولنگر8171 پرشناختی کارڈنمبربھیجنے والےمستحق افرادامدادکےمنتظر

تفصیلات کے مطابق جن افرادکو8171 سے اہلیت کی جانچ پڑتال کامیسج موصول ھواتھاانہیں 18 دن سے زاٸدگزرنےکےباوجودحکومت کی جانب سے اہل یا نہ اہل ھونے کا کوٸی میسج موصول نہ ھوسکا جبکہ رمضان المبارک کا دوسرہ عشرہ بھی گزرنے والا ھے اور عید بھی آنے والی ھے اور عوام لاک ڈاٶن سے بہت متاثرھوچکی ھے

حکومت کی جانب سے پہلے 8070 پرمیسج کریں پھر 8171 پرمیسج کریں اور اب آن لاٸن رجسٹریشن کریں کا کھیل کھیلاجارھاھے عوام کی غربت اور مجبوری کو حکومت پاکستان نے ایک مذاق بناکررکھ دیاھے اس وقت لوگ بھوک سے مررھے ہیں اور حکومت جانچ پڑتال کےعمل کو عیدکے بعد تک لیجانے پر اقدامات کررہی ھے ریاست کے پاس اگروثاٸل نہیں تھے تو عوام پہلے بھی مرتی تھی اور اب بھی مرہی رہی ھے تو پھریہ لاک ڈاٶن کا ڈرامہ کس مقصدکے لیٸےبنایاگیا کیا اگرحکومت کو عوام کی جان و مال کی اتنی ہی فکرتھی تو امدادی رقم مستحق لوگوں کو 24 گھنٹے میں ملنی چاہٸےتھی اب حکومت کی جانب سے لاک ڈاٶن میں نرمی کا سوچاجارھاھے لاک ڈاٶن میں نرمی بھی کردی جاٸے گی اور ختم بھی ھوجاٸے گا کیا پاکستان کی عوام پرمسلط ھونے والے سب حکمران عوام کوزلیل و خوار کرنے کا حلف اٹھاکرآتےہیں جناب وزیراعظم صاحب اپنی ھرتقریر میں فرماتے ہیں کہ عوام پریشان ھے جناب وزیراعظم صاحب آپکو عوام کی پریشانی کا علم ھے ہی نہیں اگر آپ کو علم ھوتا کہ پریشانی کیاھوتی ھے تو اب تک تمام درخواستوں پر رقم ٹرانسفرکردی جاتی

میں آپ کوبتاتا ھوں پریشانی کیاھوتی ھے

مزدور ایک دن میں اگر 500 کماتاھے تو اس کے گھرکا چولہہ جلتاھے اور دال روٹی کھاکرسب خوش رہتے ہیں لیکن آپ نے ان سے ان کی دال روٹی بھی چھین لی ھے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو رکھواپنی اسمبلی کے ممبران اور اپنے وڈیروں کو 24 گھنٹے بھوکا آپ کو پتہ  لگ جاٸے گا پریشانی کیا ھوتی ھے ارے آپ کو ان سب باتوں سے کیا آپ کونہ سبزی کی فکر نہ کپڑوں کی نہ تعلیم کی نہ ہی اس غریب قوم کی خدا کے واسطے اس قوم پر رحم کھاٸیں

Malik Asif Raza

سینئر صحافی ملک آصف رضا، بہاولنگر نہ ظلم ھوگا نہ جبرھوگا نہ ہی چلے گی اندھیرنگری

Malik Asif Raza