تازہ ترین

کھیلوں کی معطل سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں، مہرفیاض فیروز

Fayyaz Feroze-2 (1)
  • محمد قیصر چوہان
  • مئی 6, 2020
  • 7:04 شام

مقابلوں کی تیاری کیلئے جو سہولتیں کلب، سپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپ میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں

وفاقی و صوبائی حکومتیں کھیوں کے میدان آباد کرنے کیلئے ایس او پیز بنائیں،صحافیوں سے گفتگو لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر کے چیف کوچ مہر فیاض فیروزنے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی معطل سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شدید متاثر ہو رہی ہے

کھلاڑی گھر پر ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں،انٹر نیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو جو سہولتیں کلب، سپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپ میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں،مارشل آرٹس میں روزانہ ٹریننگ بہت ہی ضروری ہوتی ہے اگر آپ ایک دن بھی ٹریننگ نہ کریں تو آپ کا لیول ڈاؤن ہو جاتا ہے لہٰذا میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کھیلوں کے میدان پھر سے آباد کرنے کے

حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جائیں۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر باغبانپورہ کے چیف کوچ مہر فیاض فیروزکا کہنا تھا کہ ورزش صحت کی ضامن اورانسان کی ذہنی صلاحیتوں کو جلابخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہے جبکہ فزیکل طور پر فٹ انسان میں قوت مدافعت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے جو انسان کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے لہٰذا کورونا وائرس سمیت دیگر امراض کو شکست دینے کیلئے ہر انسان کو واک اور

ورزش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دُنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں فٹنس جم اور پارک بند ہونے کے سبب کھلاڑیوں کیلئے اپنی فزیکل فٹنس کوبرقرا رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اس صورتحال میں حکومت مارشل آرٹس کے کلبوں،فزیکل فٹنس جم اور پارک کھول دے تا کہ کھلاڑی سماجی فاصلہ برقرا ر رکھتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھ سکیں۔نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر کے چیف کوچ مہر فیاض فیروز کامزید کہنا تھاکہ

ورزش کرنے سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے جسم کے عضلات اور پٹھوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور بدن میں کیلشیم وغیرہ خوب جذب ہوتا ہے، ورزش سے جسم کی فالتو چربی پگھلتی اور موٹاپا ختم ہوتا ہے جسم میں اکثر کچھ خلیات کو سرخ رنگ کا خون نہیں ملتا خصوصاً ہارٹ اٹیک میں تو دل کے وہ خلیات مردہ ہو جاتے ہیں اور دوبارہ زندہ نہیں ہوتے، ورزش سے آکسیجن اور خون کا بہاؤ تیز اورخون صاف ہو کر جسم کے ہر خلیے تک پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے ہر عضو کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان