تازہ ترین

فتنہ

mirza qadyani
  • شعیب شہباز مصطفائی
  • مئی 3, 2020
  • 4:31 صبح

مرزا قادیانی سے دعویٰ نبوت کروانے والا انگریز تھا اور یہ فتنہ پوری منصوبہ بندی سے تیار کیا گیا تاکہ مسلمانوں کا جذبہ جہاد ختم کیا جا سکے اور اسلام کے بارے شکوک و شبہات پیدا کئے جائیں

اس پر فتن دور میں بہت سے ایسے فتنے جنم لے رہے ہیں کہ ناخواندہ افراد کا ان سے دامن بچانا کچھ مشکل سا ہے اور قرب قیامت کی علامت بھی ہے کہ فتنوں کی بھرمار ہو گی اور بہت سے فتنے ایسے ہیں کہ جن کو صرف اور صرف مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے ان میں سے موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہے یہود و نصاریٰ اور ہندو سکھ نے بھی ایسی روش اختیار نہیں کی جس طرح سے قادیانیت اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے منصوبہ بند ہے.قادیانیت کفر و ارتداد کی ایسی قسم ہے کہ جس

نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کہ مسلمانوں کو ضلالت و گمراہی کی طرف گامزن کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور قادیانیت کی بنیاد رکھنے والا ہندوستان کا مرزا غلام احمد قادیانی تھا.مرزا نے اس قدر اسلام،انبیا اور دیگر پاک دامن ہستیوں کی گستاخیاں کیں کہ شاید ہی تاریخ میں اس کا کوئی ہمسر ہو.سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ میرے بعد 30 کذاب پیدا ہوں گے اور ہر ایک نبوت کا دعویٰ کرے گا حالانکہ میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا.

اس کے علاوہ بہت سی آیات و احادیث عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے شاہد ہیں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا.مرزا قادیانی مسلمانوں کے عقیدہ ختم نبوت پہ نقب زنی کرنے والا تھا .مرزا نے دعویٰ نبوت کے علاوہ بھی مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کیلئے بہت سی گستاخیاں کیں جو ناقابل بیان ہیں.شکل و صورت اور کردار و عادات سے تو کوئی عجب ہی خلقت لگتا تھا.بد اخلاقی و بدزبانی مرزا کی فطرت تھی اور شاید ہی کوئی ایسی گالی ہو جو مرزا قادیانی کی زبان سے ہو کر نہ آئی

ہو(مرزا قادیانی کی بدزبانی کے حوالے سے کتاب دیکھیے....مغلظات مرزا)دروغ گوئی کی تو بات ہی نہ کریں جھوٹ بولنے کے فن میں بھی مرزا قادیانی ماہر تھا.اور اب تو مرزا قادیانی کی کذب بیانی و بدزبانی کے حوالے سے تو الگ سے کتب شائع ہونے لگی ہیں.....اندازہ لگائیے کہ مرزا کی مغلظات پہ اتنا مواد موجود ہے کہ الگ سے ان

کو کتابی شکل دی جا رہی ہے.اور اگر مرزا قادیانی کی تصانیف کی بات کی جائے تو اس کی لکھی ہوئی کتب میں بہت سی ایسی فحش و قابل شرم عبارات ہیں کہ کسی مہذب اسلامی معاشرے، گلی،محلے میں بیان کرنا ناممکن ہے.کتاب آئنیہ قادیانیت کے مصنف لکھتے ہیں کہ انگریز نے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور جہاد کو حرام قرار دلوانے کیلئے اپنی اغراض مذمومہ اور خواہشات فاسدہ کیلئے اسے پروان چڑھایا یہ اتنا بد اخلاق شخص تھا کہ معمولی معمولی باتوں پہ بدزبانی پہ اتر آتا تھا اپنے مخالفین کو ولدالحرام،کنجری کی اولاد،کافر،جہنمی کہنا اس کا صبح و شام کا مشغلہ تھا....

مذکورہ عبارت میں مرزا قادیانی کے اخلاق کی اک جھلک بھی نہیں ہے اس حوالے سے تو اب کتب شائع ہو رہی ہیں کہ یہ کیسا کذاب انسان تھا.مرزا قادیانی بہت سی جسمانی بیماریوں میں مبتلا تھا اور ذہنی عارضوں کا بھی شکار تھا قادیانیت کے پس منظر کی بات کی جائے تو تاریخ بتاتی ہے کہ انگریز نے جہاد کو حرام قرار دلوانے کیلئے اس کا استعمال کیا اور کوئی شک نہیں کہ ماضی میں بھی کفر مسلمانوں کے جذبہ جہاد سے خائف تھا اور آج بھی.مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی صاحب اپنی کتاب قادیانیوں کا مسلمانوں سے کیا تعلق؟؟؟میں لکھتے ہیں کہ انگریز Dr Gabencaln اپنی کتاب انڈیا میں لکھتا ہے کہ ہم نے جھوٹا نبی بنانے کیلئے کسی فرد کی تلاش میں گلی گلی شہر چھان مارا

لیکن کسی کو اس پہ آمادہ نہیں پایا البتہ ملت فروش وطن کے غدار بہت سے لوگ ملے بالآخر مرزا قادیانی اس کام کیلئے تیار ہو گیا جب مرزا پہلی مرتبہ ہمارے کمانڈر کے سامنے حاضر ہوا تو کمانڈر نے اس کی مکرو شکل دیکھ کہ اپنا چہرہ پھیر لیا کیونکہ اس کے بال بکھرے ہوئے،شکل بگڑی ہوئی تھی ناخن لمبے لمبے اور بدصورتی اس پہ ختم ہوتی تھی کمانڈر صاحب نے کہا کہ اسے کون نبی تسلیم کرے گا؟؟ نبی تو حسین جمیل اور چمکتے و دمکتے چہرے والے ہوتے ہیں تاہم آخرکار انگریزوں نےاسے نبوت(جھوٹی) کا تاج پہنا دیا اس کے بعد

مرزا نے انگریزوں اور برطانوی افسروں سے خفیہ ملاقاتیں شروع کر دیں.تاریخ بتاتی ہے کہ مرزا قادیانی انگریز کی طرف سے مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے اور اسلام کے بارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے تیار کردہ منصوبہ تھا مزید اس حوالے سے کتاب آئینہ قادیانیت سے چند اقتباسات ملاحظہ فرمائیں.مرزا قادیانی کہتا ہے کہ میں ابتدائی عمر سے اس وقت تک جو تقریباً 60 برس کی عمر کو پہنچا ہوں اپنی زبان اور قلم سے اس اہم کام میں مشغول ہوں تاکہ مسلمانوں کے دلوں میں گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی محبت اور خیر خواہی اور ہمدردی کی طرف پھیروں اور ان کے بعض کم فہموں کے دلوں سے غلط خیال جہاد وغیرہ کو دور کروں. قرآن و احادیث

میں متعدد بار جہاد کا حکم آیا ہے لیکن مرزا قادیانی نے جہاد کے خلاف مہم جوئی کی. تاکہ اپنی سرکار انگریز سے وفاداری کر سکے. مزید اس کتاب میں مرزا کے حوالے سے لکھا ہے کہ مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید و حمایت میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہارات شائع کئے ہیں کہ اگر ان کو جمع کیا جائے تو ان سے 50 الماریاں بھر جائیں.قارئین اس بات سے آگاہ ہوئے ہوں گے کہ جہاد کی روک تھام اور اسلامی شعائر کو نقصان پہنچانے کیلئے انگریز کی طرف سے یہ فتنہ و سازش کی گئی.یاد رکھیں کہ ختم نبوت پہ ایمان لائے بغیر کوئی بھی انسان مسلمان نہیں ہو سکتا اور قادیانی دشمن اسلام و کافر ہیں اور اگر کوئی

بھی فرد قادیانی کے کافر ہونے میں شک کرے گا تو وہ بھی کافر ہو جائے گا ہمارے وطن عزیز پاکستان کا آئین بھی1974 میں قادیانیوں کو کافر قرار دے چکا ہے.مسیلمہ کذاب سے لیکر آج تک جس نے بھی جھوٹا دعویٰ نبوت کیا تو مسلمانوں نے اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور اس فتنہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا.آج بھی مسلمان سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ناموس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں اور اپنا رشتہ سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مضبوط سے مضبوط تر کریں.

تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد

شعیب شہباز مصطفائی

ینگ کالمنسٹ...مذہبی اسکالر...صحافی

شعیب شہباز مصطفائی