انٹرنیٹ پر مذہب، نسل اور سیاست کی بنیاد پر نفرت اور شر انگیز مواد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فیس بُک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس چیلنج کا سامنا ہے۔ جبکہ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب بھی نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے خود کار سسٹم کے تحت کام کر رہی ہے۔
یوٹیوب نے محض 90 روز کے اندر پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی 50 کروڑ کمنٹس کو حذف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز تبصروں کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ویڈیوز اور 17 ہزار چینلز (اکاؤنٹس) کو بھی اڑا دیا گیا ہے، جہاں سے نفرت اور شر انگیزی کو ترویج دی جا رہی تھی۔
کمپنی نے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ہیٹ اسپیچ قوانین کے تحت ڈیلیٹ کئے جانے والے کمنٹس کی موجودہ تعداد پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے۔
نفرت انگیز مواد کیخلاف بڑے پیمانے پر ’’کارروائی‘‘ یوٹیوب کی جون میں جاری کردہ پالیسی کے تحت عمل میں آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نسلی امتیاز، عمر، جنس اور مذہب کے نام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو بلاک کر دیا جائے گا۔
یوٹیوب کی نئی پالیسی میں نازی نظریے کے فروغ اور ہولوکاسٹ اور اسکول پر فائرنگ جیسے ایونٹس کو نہ ماننے والے مواد پر مبنی ویڈیوز کو بھی ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب نے پہلی سہ ماہی کے دوران 24 کروڑ ایسے کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا تھا، جو نفرت انگیزی پھیلانے کے زمرے میں آتے تھے۔ جبکہ 10 ہزار سے زائد ویڈیوز بھی خارج کردی گئی تھیں۔ ان سب کے باوجود یوٹیوب کو نفرت اور شرانگیزی کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے خطرناک رویے کو اپنی ویب سائٹ پر پھیلنے سے روکنا چیلنج موجود ہے۔
اگرچہ کہ یوٹیوب از خود نشاندہی تکنیک کا استعمال کرکے نفرت انگیز مواد کو ہٹانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے، تاہم اس کا جدید نظام فی الحال اتنا موثر ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ یوٹیوب اپنے صارفین سے نفرت اور شر انگیز مواد کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable