تازہ ترین

’’یہ پھل ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے‘‘

انگور کا پھل
  • واضح رہے
  • اپریل 7, 2019
  • 11:06 شام

زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انگور ایک ایسا خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھل ہے، جس میں کیلشیم، فاسفورس اور فولاد کے علاوہ وٹامن اے اور بی موجود ہے۔

انگور کی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی زرخیز ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین موزوں ہے۔ البتہ کلر اٹھی سیم زدہ بھاری میرا زمین انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔ اس کے علاوہ ایسی زمین جس میں پانی دیرتک کھڑا رہ جائے انگور کی کاشت کیلئے موزوں نہیں، کیونکہ ایسی زمین میں انگور کی بیلوں کو خوابیدگی کی حالت میسر نہیں ہوتی۔ انگور کی افزائش نسل قلموں کے ذریعے کی جاتی ہے، قلمیں ان بیلوں سے حاصل کی جائیں، جن کی شاخیں صحت مند اور توانا ہوں اور زیادہ سے زیادہ پھل دینے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ ہر قسم کی بیماریوں سے بھی پاک ہوں۔ انگور کے پودے لگانے کیلئے کالے رنگ کے پلاسٹک بیگ جن کی لمبائی 9 انچ اور چوڑائی 6 انچ ہو استعما ل کیے جاتے ہیں۔ بیج کے نچلے حصے پر پانی کی نکاسی کیلئے 9 سے 10 سوراخ بنائے جاتے ہیں۔ کامیاب پودے تیار کرنے کیلئے بھل پانچ حصے اور گلی سڑی گوبر کی کھاد ایک حصہ ملا کر پلاسٹک بیگ میں بھر دی جاتی ہے۔ قلموں کو عمودی شکل میں اس طرح لگایا جائے کہ قلم کا صرف ایک تہائی حصہ زمین کی سطح سے باہر ہو اور بقیہ دو تہائی حصہ زمین میں دبا ہوا ہو۔ قلمیں لگانے کے بعد یہ جزوی سایہ میں سبز رنگ کی نائیلون نیٹ کے نیچے رکھا جاتا ہے، تاکہ درجہ حرارت اور نمی برقرار رہ سکے۔ یاد رہے کہ صرف گوبر کی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کی جائے ورنہ دیمک کا حملہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ قلموں کو نرسری میں تقریبا ایک برس رکھنے کے بعد پودے کھیت میں منتقلی کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ نرسری کی دیکھ بھال بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ ہر نرسری کو پانی دینا، گوڈی کرنا اور جڑی بوٹیوں کی تلفی جیسے عوامل باقاعدگی سے سر انجام دیتے رہنا چاہیے۔ علاوہ ازیں دیمک اوردیگر کیڑوں کے حملے سے نرسری کے پودوں کو محفوظ رکھنے کیلئے خاطر خواہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، کیونکہ یہ پودوں کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ بارانی علاقوں کی آب و ہوا انگور کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے۔ تاہم مون کی بارشیں نقصان دے ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے