تازہ ترین

وحید مراد کی 37ویں برسی میں مداحوں کی شرکت

waheed murad ki 37th barsi main madahon ki shirkat
  • واضح رہے
  • نومبر 23, 2020
  • 8:42 شام

پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ وحید مراد نے فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دیں

کراچی: پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری سبطین نقوی نے مقامی ہوٹل میں برصغیر کے چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کی 37 ویں برسی کا انعقاد کیا۔ جس میں سنیئر صحافی وٹی وی اینکر آغا مسعود حسین، معروف قانون دان ڈاکٹر محفوظ یار خان، ایڈیٹر کلب کے صدر مبشر میر، جنرل سیکریٹری منظر نقوی، پاکستانی ہیروز آرگنائزیشن کے صدر و معروف بینکر ترجمان نیشنل بینک سید ابن حسن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جیولرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم الدین عباسی، حسن نقوی، پاکستانی فلمز لورز کے چیئرمین نوشاد علی،جنرل سیکریٹری عبدالسلام، وائس چیئرمین عابد بشیر، خرم جنید، سنیئر شوبز صحافی لیاقت علی شیخ،ظہیر انصاری، محمد حنیف نکدہ، ظہیر الدین، جاوید شیخ، فیڈریشن کے صدر قدیر خان، ماہنامہ شاہکار کے ریحان احمد فاروقی، جی ٹی وی کے وسیم قریشی، دی مارننگ نیوز کی محترمہ سحر حسین، آرگنائزیشن کے نائب صدر محمد عارف قادری، ڈاکٹر حنیف خان، علی اکبر، قدیر جاوید ملک کی دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

waheed murad ki 37th barsi main madahon ki shirkat

اس موقع پر معروف ٹی وی آرٹسٹ وکمپیئر اور آرگنائزیشن کے سنیئر نائب صدر حامد خان غوری نے وحید مراد کی برسی کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قرآن کی پاک کی تلاوت کیلئے عبدالسلام کو مدعو کیا اور خطبہ استقبالیہ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری سید سبطین نقوی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمد اللہ ہم عظیم اداکار وحید مراد کی 37 ویں برسی منا رہے ہیں اور اس برسی کے ساتھ یہ ہماری 37 سالوں میں تین ہیروز کے حوالے سے ڈائمنڈ جوبلی برسی کا اجتماع ہے جوکہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اس اعزاز پر میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتاہوں اور اُن تمام عظیم ہستیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 37سالوں میں ان اجتماعات کی کامیابی میں بھرپور ساتھ دیا۔

سینئر صحافی وصدر تقریب آغا مسعود حسین نے اپنے جامع خطاب میں کہا کہ وحیدمراد برصغیر کا وہ واحد اداکار ہے جس کی ہرادا آج تک مداحوں کے علاوہ ہر شعبے کے افراد کے دلوں میں راج کررہی ہے اور یہ پاکستان کہ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے انگریزی میں ڈبل ایم اے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ وحیدمراد کی برسی میں بڑی تعداد میں مداحوں کی شرکت اور پزیرائی قابل تحسین ہے۔

waheed murad ki 37th barsi main madahon ki shirkat

مہمان ِخصوصی ڈاکٹر محفوظ یار خان نے وحیدمراد اور دیگر ہیروز کی برسی کی تقریب کے حوالے سے سبطین نقوی کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مخلص مداح اپنے ہیروز کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔

ایڈیٹر کلب کے صدر مبشر میر نے کہاکہ وحید مراد ایسا منفرد اداکار تھا کہ جس کی اداکاری کا سحر آج تک نہیں ٹوٹا اور اُس کے چاہنے والے اُس کی فنی زندگی پر آج تک خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وحیدمراد کے مداح کسی بھی فنکار کو ملنے کا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

جنرل سیکریٹری منظر نقوی نے کہا کہ سبطین نقوی کا قومی ہیروز پر کام خاص طور پر وحیدمراد کی فنکارانہ حیثیت کو اُجاگر کرنا ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

آرگنائزیشن کے صدر سید ابن حسن نقوی نے کہا کہ وحیدمراد اور دیگر ہیروز کو زندہ رکھنے میں سبطین نقوی کا کردار ناقابل فراموش ہے جو گذشتہ 37سالوں سے اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فوقتاً فوقتاً تقریبات کا انعقاد کرکے اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

waheed murad ki 37th barsi main madahon ki shirkat

جیولرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما وآرگنائزیشن کے چیئرمین نعیم الدین عباسی نے وحید مراد کو اپنے منفرد انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ایسا ورسٹائل ہیرو ہے جو اپنی پوری زندگی بحیثیت فلمسٹار واداکار ایسے انمول شاہکار جن میں ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی، جب جب پھول کھلے، دولت و دنیا، پھول میرا گلشن جیسی فلمیں دیں جو آج تک ہمارے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

مقامی میگزین کے ایڈیٹر ریحان احمد فاروقی نے کہاکہ وحید مراد 37 سال بعد بھی اُسی طرح ہمارے دلوں پر راج کررہے ہیں جیسے فلمی زندگی میں عروج کے زمانے میں فلم انڈسٹری پر راج کیا اگر ہم اُنہوں بھلانا بھی چاہیں تو ہم اُنہیں بھلانہیں سکتے۔ چیئرمین روشاد علی نے وحیدمراد کی حالات ِ زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وحیدمراد کا فن ہرشعبہ میں اپنی اہمیت کا حامل ہوتا تھا۔

جنرل سیکریٹری عبدالسلام نے کہا کہ وحید مراد نے اولاد فلم سے لے کر ہیرو فلم تک فلم انڈسٹری پر ایسے انگنت نقوش چھوڑے ہیں جو صدیوں تک مدا ح فراموش نہیں کرسکتے اور اُنہوں نے سبطین نقوی کی جانب سے تین ہیروز کی 100ویں برسی کے انعقاد پر فلم لورز کی طرف سے اجرک و ہار پہنائے اور سید ابن حسن نقوی، منظر نقوی اور مبشر میر کو بھی اجرک وہار پہنائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حنیف خان،علی اکبر، ٹی وی اینکر وسیم قریشی، سحر حسین، پی ٹی وی کے صفد ر رضارضوی، محمد عارف قادری نے بھی وحیدمراد کو اُن کی 37ویں برسی کے موقع خراج عقیدت پیش کیا اور آخر میں وحیدمراد اور دیگر ہیروز کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے حامد خان غوری نے دعا کی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے