تازہ ترین

وادی گلوان میں انڈین اور چینی فوج کی سرحدی جھڑپ میں افسر سمیت تین انڈین فوجی ہلاک “لداخ”

_112522946_162c584e-c316-4be0-a2a9-d5e8e543765a
  • نعمان شفیق
  • جون 16, 2020
  • 8:38 شام

چین اور انڈیا کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا کم از کم 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں تین انڈین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔انڈین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج کی پسپائی کا عمل جاری تھا۔

فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جھڑپ میں چینی فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم چینی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وادی گلوان لداخ میں انڈیا اور چین کی سرحدی لائن کا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس تناؤ کو سنہ 1999 میں انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ کارگل میں ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی کشیدگی کہا جا رہا ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق