لندن: معروف پاکستانی نژاد برطانوی تاجر اسد شمیم کی جانب سے آن لائن کاروبار کرنے والے حضرات کی سہولت کیلئے قائم کی گئی عمارت "اسٹون ہل بزنس پارک" کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
"اسٹون ہل بزنس پارک" میں دفتری کام کے ساتھ ساتھ مختلف کمپنیوں کے سازوسامان یا اشیاء کو اسٹور کیا جاسکے گا۔ اور آرڈر ملنے پر فارن ورتھ میں قائم اسی عمارت سے سامان کی ترسیل یا ڈلیوری کی جائے گی۔
"اسٹون ہل بزنس پارک" کی افتتاحی تقریب میں مقامی ایم پی اور معروف باکسر عامر خان کے والد سجاد خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فرنیچر ان فیشن کے بانی اسد شمیم کی جانب سے شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

"اسٹون ہل بزنس پارک" عمارت کی تعمیر پر 2 ملین پونڈ کے اخراجات آئے ہیں، جبکہ کورونا کی عالمگیر وباء کے باعث اس کے افتتاح میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔
تاہم اسد شمیم پُر امید ہیں کہ یہ عظیم الشان عمارت آن لائن بزنسز کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے بزنس پارکس کی اہمیت اب بڑھ رہی ہے، کیونکہ کاروباری حضرات بزنس کرنے کے ڈیجیٹل طور طریقوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں اور ای کامرس انڈسٹری وسعت پا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ درجنوں بزنسز نے "اسٹون ہل بزنس پارک" کی سائٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کے سبب نوکریوں کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ سائٹ کیلئے پہلے ہی کلیننگ، میٹی نسس اور سیکورٹی اسٹاف درکار ہے۔
آخر میں انہوں نے پاکستانیوں کے نام پیغام دیا کہ زیادہ سے زیادہ محنت اور اچھا کام کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable