بہت سے صارفین نے بالی وڈ میں پھیلی اقربا پروری کو سوشانت سنگھ کی خود کشی کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ بعض نے اسے 'الزام تراشی کا گیم' قرار دیا ہے۔ کئی لوگوں نے سوشانت کی موت کو قتل قرار دیا ہے جن میں سوشانت سنگھ کے چچا اور ان کے علاوہ بہار کی علاقائی پارٹی جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادو نے سی بی آئی کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
چنانچہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اس کے تعلق سے مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے نظر آئے جن میں 'جسٹس فار سوشانت سنگھ'، 'نیپوٹزم ان بالی وڈ'، 'کرن جوہر'، کنگنا راناوت'، 'خانز اینڈ کرن جوہر'، 'بائیکاٹ کرن جوہر گینگ مووی'، 'بائیکاٹ فیک سٹارز' اور 'سلمان خان' اہم تھے۔
اداکارہ کنگنا راناوت نے سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ایک انسٹا گرام پوسٹ میں ان کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بالی وڈ نے قدر نہیں کی ان کے فن کا اعتراف نہیں کیا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable