احمد آباد: مذہب اسلام کی طرف راغب ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اب بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں شوبز چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خان کی زندگی میں تبدیلی لانے والے دراصل وہ مفتی ہی ہیں، جن کے ساتھ اب اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اس سادہ شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتی انس اور ثنا خان کی شادی کی رسومات کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دولہا اور دلہن دونوں سفید رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کیک کاٹ رہا ہے جس پر نکاح مبارک لکھا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا تھا۔ ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے کے اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پُرمسرت لمحہ قرار دیا تھا اور دعا کی تھی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable