دی ہیگ: ہالینڈ/ نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں 20 گولیوں کے سوراخ تھے اور کھڑکیوں میں کچھ سوراخوں کی تصاویر بھی میڈیا پر دکھائی گئیں۔ چلائی جانے والی گولیوں کی ٹھیک تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے اور فرانزک ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جیسے ہی یہ بزدلانہ حملہ کیا گیا سعودی سفارت خانے کے سکیورٹی اہلکاران نے اس کی اطلاع ہالینڈ کی سیکورٹی سروسز کو دی، بعد ازاں سفارت خانے کی عمارت کو حفاظتی عملے کی جانب سے چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔
واقعے میں سعودی سفارت خانے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا نیز سعودی حکومت نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ڈچ پولیس کے مطابق صبح چھ بجے انہیں اطلاع ملی کہ ہیگ میں ایک عمارت پر گولی چلی ہے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ادھر سعودی حکومت نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable