تازہ ترین

شادی ہالز کھولنے کا مطالبہ

WhatsApp Image 2020-06-03 at 4.03.11 PM
  • واضح رہے
  • جون 4, 2020
  • 6:35 صبح

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ شادی ہالز سے وابستہ دس لاکھ سے زائد افراد ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں

آل کراچی تاجر اتحاد نے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی اور تقریباً تمام کاروباروں کو کام کرنے کی اجازت کے بعد شادی ہالز بھی کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ شادی ہالز سے منسلک 30 سے زائد کاروبار بند پڑے ہیں۔

عتیق میر نے ایک بیان میں کہا کہ وسروں کیلئے کھانا پکانے والوں کے اپنے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ لہٰذا شادی ہالز مالکان کو محتاط طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے اعصاب شکن ماحول میں عوام کو شادی بیاہ کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سب سے پہلے بند اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا کاروبار شادی ہالز اور کیٹرنگ کا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے