تازہ ترین
امریکہ: آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی پالیسی واپسجنونی فوٹو گرافر نے گھر کو کیمرے میں ہی بدل ڈالاوزیراعظم عمران خان کا آج دیا مربھاشا ڈیم کے دورے پر جانے کا پروگرامایران، انڈیا تجارتی تعلقات: ایران نے چاہ بہار بندرگاہ کو ریل کے ذریعے زاہدان سے جوڑنے کے منصوبے سے انڈیا کو علیحدہ کر دیاوزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،کےالیکٹرک کے معاملے پر فیصلہ نہ ہو سکا“ریتلا علاقہ مگر تعلیم کے اعتبار سے زرخیز”تعمیرات کیلئے 31دسمبر تک مراعات، سرمایہ کاری اور گھر کی خریداری پر رقوم کے ذرائع نہیں پوچھے جائینگے،نسلی تعصب کی بات کرتے ہوے مائیکل ہولڈنگ ابدیدہ ہو گےوفاقی حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غورمحکمہ جنگلات کے سیکرٹری کپٹین (ر) محمد آصف کاچھانگا مانگا جنگل کا تفصیلی دورہاسلام آباد مندر کی تعمیرعیدالاضحیٰ تعطیلاتپنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے فیصل آباد ڈویژن کے الیکشن کو غیر آئینی قرار دے دیاخانیوال 7 جولائی 2020 واضح رہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کبیروالہتیری یاد آئی تیرے جانے کے بعدشین چین جی چرچ کے چار ہزرا اراکین نے پلازمہ عطیہ کیا،مین ہی لیفیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے غیر قانونی الےکشنبلوچستان کے لاپتہ افراد: لاپتہ ہونے سے قبل والد کو سیاسی نظریات کی وجہ سے دھمکی آمیز فون آتے تھےچین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟تاجروں کا مارکیٹوں سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ

سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

pia_c_inbanner_piafleet
  • نعمان شفیق
  • جون 13, 2020
  • 3:52 شام

اسلام آباد : پاکستانی سفارتخانے نےسعودی عرب سے پی آئی اے کی  خصوصی پروازوں کے زریعے   اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اور ملتان آنے والے مسافروں کیلئے کرایہ فکس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پاکستانی سفارتخانے نے پی آئی اے سےسفر کرنے والوں کےلیےنئی پالیسی کا اعلان کردیا۔پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حکومت کی جانب سےسعودی عرب سے اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اورملتان آنےوالے مسافروں کیلئےکرایہ فکس کر دیاگیا ہے،

سعودی عرب سے پاکستان اکنامی کلاس کاکرایہ ایک ہزار 861 ریال جبکہ اکنامی پلس کیلئے 2 ہزار 182 ریال مقرر کردیا ہے۔ٹکٹ کے لئے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے،

مسافر پی آئی اے آفس، مجاز ٹریول ایجنٹس یا پی آئی اے کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹریول ایجنٹ نے فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے

سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلا جا رہی ہیں، نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹر ایکسپرٹ

نعمان شفیق