تازہ ترین
برش فائر بز کا باضابطہ آغاز: نیکسٹ جنریشن بزنس ڈائریکٹری پلیٹ فارمزیڈ کے لوکل کا باضابطہ آغاز: مقامی کاروباروں کے لیے جدید آن لائن ڈائریکٹریچپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیا

سام سنگ گلیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے پر مجبور

samsung glaxay note series khatam kerne per majboor
  • واضح رہے
  • دسمبر 2, 2020
  • 12:54 صبح

کورونا کی وبائی صورتحال میں گلیکسی نوٹ سیریز کی سیلز رواں سال گر کے 80 لاکھ تک آ چکی ہے۔ برطانوی ایجنسی کا دعویٰ

لندن: برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی اپنی پریمیئر گلیکسی نوٹ سیریز کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا آئندہ سال 2021 میں گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ یہ پیش رفت بتاتی ہے کہ کرونا وبا کے باعث انتہائی منگے سمارٹ فونز کی طلب میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

بڑی سکرین اور اسٹائلس پین کی وجہ سے منفرد مقام رکھنے والا گلیکسی نوٹ سام سنگ کی دو پریمیئر فون سیریز میں سے ایک ہے۔ گلیکسی ایس سام سنگ کی دوسری فلیگ شپ سیریز ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلیکسی ایس کے اگلے ماڈل S21 میں اسٹائلس پین موجود ہوگا، کمپنی کا اگلا فولڈایبل فون بھی اسٹائلس پین کو سپورٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق گلیکسی نوٹ کو الوداع کہنے کے بعد کمپنی اپنی تمام توانائی اور وسائل فولڈایبل فونز پر صرف کرے گی۔ سام سنگ نے اس رپورٹ پر اپنا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ سے وابستہ مبصر ٹام کینگ کے مطابق گلیکسی نوٹ سیریز کی سیلز رواں سال گر کے 80 لاکھ تک آ چکی ہے۔ جبکہ ایس سیریز کی سیلز 50 لاکھ یونٹس گر کر کُل تین کروڑ سے نیچے چلی گئی۔ رواں سال پریمیئم فونز کی طلب میں کمی آئی ہے اور کئی لوگ نئے ماڈلز کے منتظر بھی نہیں۔

واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ 20 رواں سال امریکہ میں ایک ہزار ڈالرز قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا جبکہ آئی فون 12 کی قیمت آٹھ سو ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ سام سنگ نے پہلا نوٹ فون 2011 میں ریلیز کیا تھا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی سکرین والے فونز کو نئی پہچان ملی۔ اسی سال سام سنگ گلیکسی نوٹ کی مدد سے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بنی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥

We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos

.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number

.We will contact you if your offer is suitable