کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد آر ایل این جی پر نئے سی این جی اسٹیشنز کے قیام کےلئے لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پر نئے سی این جی اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی تھی جس پر اوگرا نے فوری طور پر عملدر آمد کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں سوئی نادرن اور سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر منتقل ہونے کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔
اوگرا نے آر ایل این جی پر نئے سی این جی اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے ایسے حضرات جنہیں اب تک کوئی لائسنس نہیں ملا ہے، فوری طور پر درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable