تازہ ترین

قربانی کی کھالیں محفوظ کرنے کیلئے آگاہی ضروی ہے۔ گلزار فیروز

Processed raw hide or leather placed on leather working table. (
  • واضح رہے
  • جولائی 16, 2020
  • 11:02 شام

گزشتہ برس معلومات کی کمی، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ٹینری کی صنعت کو 1.5 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ صنعتکار کا بیان

پی ٹی اے (ایس۔زیڈ) انوائرنمینٹل سوسائٹی کے صدر گلزار فیروز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سوسائٹی NIDO-GEF کے تعاون سے کھالوں کو محفوظ کرنے کے طریقوں کو روشناس کرانے کے لئے ایک آگاہی مہم کا آغاز کر رہی ہے جس میں عوام الناس کو قربانی کی کھالوں کو محفوظ کرنے اور اس کو درست طور پر اسٹور کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا اور ٹینریز مالکان کو کھالوں کو پروسس کرنے کے لئے کلینر پروڈکشن کے استعمال کے بارے میں آ گاہی دی جائے گی۔

معروف صنعتکار نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال، لاک ڈاﺅن اور موجودہ صنعتی حالات کی وجہ سے کھالوں کو جمع کرنے، ان کو محفوظ کرنے اور پروسس کرنے کا عمل ضرور متاثر ہو گا۔ پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش سے لاکھوں جانوروں کی قربانی کی جائے گی اس لئے کھالوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

پچھلے سال 2019 میں آگاہی کی کمی، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے قربانی کی کھالوں کو بھاری نقصان پہنچایا تھا، جس کی وجہ سے کھالیں جمع کرنے والے اداروں اور چمڑہ کی صنعت کو 1.5 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اس صورتحال کو مد  نظر رکھتے ہوئے UNIDO-GEF نے ایک پروگرام تشکیل دیا ہے جس کے تحت آگاہی بینر لگائے جائیں گے اور پوسٹر تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ اداروں اور مدارس کو اس سلسلے میں آگاہی میٹریل بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ کھالوں کو صحیح حالت میں لیدر انڈسٹری تک پہنچا کر ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی حفاظت اور اس میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے