لندن: بیٹی کی شادی پر 10 ارب روپے سے زائد لٹانے والے لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جبکہ وہ 130 ملین برطانوی پاؤنڈز کے مقروض بھی ہیں۔
واضح رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ (آج کے تقریباً ساڑھے 10 ارب پاکستانی روپے) سے زائد خرچ کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔
پرمود متل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاؤنڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جبکہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکاؤنٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ معلومات نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable