کراچی: معروف اداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرکے اسے معطل کردیا گیا ہے۔ اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو اپیل کی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹو کروانے کے لیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیے جانےکی ٹوئٹ کے بعد نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔
نعمان اعجاز کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق ان کی ٹیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ انہوں نے اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرانے کی کوشش بھی کی۔ تاہم ہیکرز نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور وہ اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے موڈ میں نہیں۔ نعمان اعجاز نے اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کے بعد مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوسرے اکاؤنٹ سے ان سے منسلک ہوجائیں گے، تاہم تاحال اداکار نے نیا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable