ادکارہ صاحبہ افضل نے لاک ڈاؤن توڑتے ہوئے اپنا سیلون کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سیلون کے اسٹاف کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیلون پیر سے جمعرات تک صبح 11 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صاحبہ کا سیلون لاہور کے پوش علاقے ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ میں واقع ہے۔
تاہم ان کے اس اعلان پر صارفین کی جانب سے کافی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیشنز ماسک پہن کر تھریڈینگ کیسے کریں گی اور دو فٹ کا فاصلہ بھی کیسے ممکن ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نائی کی دکان اور ہیئر سیلونز کھولنے پر پابندی ہے اور ان دنوں حجام گھروں پر جاکر کام کر رہے ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable