تازہ ترین

لیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ ،پیشہ ورانہ صحت و سلامتی پر ورکشاپ

Labor Qawaneen Collective Bargaining Paisha Warana Sehet-o-Slamati Par Workshop
  • محمد قیصر چوہان
  • جون 16, 2023
  • 4:27 شام

محنت کشوں کو لیبر قوانین بارے شعور اور آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے،سلطان محمد خان

ورکشاپ میں مائنز ورکرز کوحفاظتی آلات کے استعمال اور حفاظتی تدابیر کی آگاہی بھی فراہم کی گئی. کوئٹہ(پ ر)پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے انڈسٹری آل گلوبل یونین کے تعاون سے لیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ اورپیشہ ورانہ صحت و سلامتی پر ورکشاپ منعقد کی ۔جس میں انڈسٹری آل گلوبل یونین کے پراجیکٹ کوآڈی نیٹر برائے پاکستان تنویر نذیر،پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان، مرکزی چیئرمین عبدالستار، مرکزی فنانس سیکرٹری عبدالستار جونیئر،آل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر شاہ علی بگٹی ،یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلانوشی ،پی سی ایم ایف کے مرکزی رہنما منظور احمد بلوچ، نور شاہ،اسٹیٹ لائف ایمپلائز یونین آف پاکستان بلوچستان کے صدر اسد اقبال،پی ایم ڈی سی ایمپلائز اینڈ سٹاف یونین شارگ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی یونس،پی سی ایم ایف ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما جان محمد ،لیبر اینڈ ایمپلائز یونین ایس ایم لطیف مچھ کے صدر نصیر احمدسمالانی،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری ساجد کھوکھر ،لیبر اینڈ ایمپلائز یونین شیخ رمضان مچھ کے صدر محمد شاکر سمالانی،یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر حاجی سیف اللہ ،حبیب اللہ کول کمپنی ورکرز یونین سوریج کے صدر محمد زمین ، جنرل سیکرٹری نثار احمد،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین ڈیگاری کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد افضل سمیت ملک بھر سے مختلف یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ماسٹر ٹرینر عبدالحلیم خان نے ورکشاپ کے شرکاءکو لیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ اورپیشہ ورانہ صحت و حفاظت پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ورکشاپ میں مائن ورکرز کو حفاظتی آلات کے استعمال اور حفاظتی تدابیر کی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان نے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور صحت مند ورکنگ کنڈیشن کام کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے،کان کنی سے وابستہ مزدوروں سمیت صنعتی یونٹس اورکارخانوں کے محنت کشوں کو لیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ اورپیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے بارے میں شعور اور آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکتا ہے، مائن مالک اور مزدوروں کے تعاون کے بغیر حادثات میں کمی نہیں لائی جا سکتی ،سب مل کر کام کریں گے تو حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلانوشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن لالا سلطان محمدخان کی قیادت میں کان کنوں کی صحت وسلامتی اور حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کرداراحسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔حبیب اللہ کول کمپنی ورکرز یونین سوریج کے صدر محمد زمین کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداری سسٹم کی وجہ سے کان کنی کے شعبے مےں لیبر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہےں ہو رہا،جس کے سبب اکثر اوقات گیس کے اخراج سے کان منہدم ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں غریب مزدور شہید ہو جاتے ہیں،لہٰذا مےں مطالبہ کرتا ہوںکان کنی کے شعبے سے ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے ،کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت وسلامتی کے قانون پر عملدرآمدکروایاجائے ،1923ءمیں انگریز سرکار کے بنائے گئے مائنز ایکٹ مےں ترامیم کی جائیں۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان