تازہ ترین

کرونا وائرس: لاک ڈاؤن کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی بار منظرِ عام پر

_111626930_p088r1ds
  • نعمان شفیق
  • جون 1, 2020
  • 3:06 شام

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی ہیں۔

ان کی حالیہ تصویر میں وہ گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔94 سالہ ملکہ 14 سالہ گھوڑے بالمورل فرن پر سوار تھیں۔کہا جاتا ہے کہ ملکہ کی پسندیدہ شاہی رہائشوں میں سے ایک ونڈسر ہے۔ وہ روزانہ ونڈسر کے میدان میں گھڑ سواری کرتی ہیں۔

ملکہ یہاں اپنے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ جن کی عمر 98 برس ہے اور سٹاف ک کچھ ممبران کے ساتھ مقیم ہیں۔عوامی سطح پر ملکہ برطانیہ کی آخری تصویر 19 مارچ کو بکنگہم پیلس سے برک شائر والے گھر میں جاتے ہوئے لی گئی تھی۔ان کے دو پالتو کتّوں جن کے نام کینڈی اور ولکن ہے کو ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

112572675_hi060715519

اپنے جانے کے طے شدہ شیڈیول سے ایک دن پہلے ملکہ برطانیہ کو اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنا تھیں تاہم پھر انھوں نے وزیراعظم اور سامعین کے ساتھ ہونے والی ملاقات ہفتہ وار براہ راست ملاقات کو ٹیلی فون کے ذریعے سرانجام دیا۔ملکہ برطانیہ گھوڑوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

شوخ و رنگین سکارف لیے ہوئے ملکہ برطانیہ نے جیکٹ پہن رکھی ہے ساتھ میں سفید دستانے پہنے ہوئے ہیں۔ملکہ کی نئی تصویر پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر گھڑ سواری کے دوران لی گئی۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق