تازہ ترین
“باغ” ریاست آزاد جموں و کشمیرشیخ خالد زاہدزیب النساء زیبی، نام ہے ایک عہد کاکھیل حکومت اور سپانسرز کی سر پرستی کے منتظر ہیں،رانا محمود الحسنرانا عباد کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہےسوشل میڈیا اور واضح رہے کے قواعدآئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردیقومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل شروع، جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کل کھل جائیں گےہاتھی حساس جانور،ہلکی سے ہلکی آہٹ بھی سن لیتے ہیںبیروت میں خطرناک دھماکہ۔ 2500 زخمیوں میں سے 25 چل بسےجی۔سی لاہور حسرتوں کو حقیقت سے ملانے کا ذریعہ۔روشن خیالی اور اسلامی تعلیماتکلبھوشن آرڈیننس کچھ ہی دنوں میں “ایکٹ آف پارلیمنٹ” بننے والا ہے۔ جسٹس وجیہگلوبل فاؤنڈیشن کا کے الیکٹرک کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہبرقی دنیا سے عملی دنیا میں منتقلیڈسٹرکٹ پولیس افیسربہاولنگرقدوس بیگ کی علما ٕ اکرام سے میٹنگکراچی کی آواز، ہمیں تو اپنوں نے لوٹا۔۔۔۔زادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس تحریر   شبیر احمد ڈار بہاولنگرمیاں شوکت علی لالیکاکےمعاون خاص میاں فیض رسول لالیکا کا تقریب سےخطابتعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں، نعمان گوندلآئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری

جنونی فوٹو گرافر نے گھر کو کیمرے میں ہی بدل ڈالا

ecl4wyxkaabqp6-57db483c6208cf5d1b04ddce95e4eace-100x600
  • نعمان شفیق
  • جولائی 15, 2020
  • 10:19 شام

کیمرے والے کھلونے، گاڑی یا  موبائل تو سب نے ہی دیکھیں ہیں لیکن دلچسپ ونٹیج کیمرے والا گھر دیکھنا تھوڑا مختلف ہے۔

حال ہی میں بھارت کے شہر بلگوام میں 49 سالہ راوی ہونگل نامی شخص جو پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر  ہے، اس نے اپنا تین منزلہ گھر بنایا جس کو مکمل طور پر ونٹیج کیمرے کے طرز سے سجایا گیا ہے۔

راوی ہونگل کو بچپن سے ہی جدید سے جدید ٹیکنالوجی والے کیمرے اور ان سے فوٹو گرافی کرنے کا شوق تھا اور ان کا یہی شوق جنون میں بدل گیا جس کے باعث ان کے گھر کی ہر چیز میں کیمرے کا ڈیزائن پایا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنا کیمرے والا گھر 95 ہزار ڈالرز کی لاگت سے تعمیر کیا ہے جس میں لینس، فلیش یہاں تک کہ ایس ڈی کارڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے گھر کو پورے کیمرے کے ڈیزائن میں بدل ڈالا بلکہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرا برانڈز  کے نام پر رکھے ہیں۔

ان کے بڑے بیٹے کا نام کینن ہے، دوسرے بیٹے کا نام نیکون ہے جب کہ تیسرے بیٹے کا نام اپسن ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹر ایکسپرٹ

نعمان شفیق