تازہ ترین

جولائی تا اپریل ترسیلات میں 8.45 فیصد اضافہ

بیرون ملک سے ترسیلات میں 8.45 فیصد اضافہ
  • واضح رہے
  • مئی 10, 2019
  • 3:24 شام

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2019ء کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 17.9 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) میں 17,875.23 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے  16,481.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

اپریل 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,778.90 ملین ڈالر رہی، جومارچ 2019ء کے مقابلے میں 2 فیصد زائد، جبکہ اپریل 2018ء کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

بلحاظ ملک اپریل 2019ء کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 427.82 ملین ڈالر،372.43 ملین ڈالر،269.56  ملین ڈالر،280.02   ملین ڈالر، 175.44  ملین ڈالر اور 48.19  ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

اپریل 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 399.56 ملین ڈالر، 362.4 ملین ڈالر، 250.91 ملین ڈالر، 245.85 ملین ڈالر، 167.68 ملین ڈالر اور 54.75 ملین ڈالر تھیں۔

اپریل 2019ء میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں، جبکہ اپریل 2018ء میں ان ممالک سے 192.72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے