لندن: جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کی عالمی سطح پر نمائش ایک مرتبہ پھر اپریل کے بجائے اکتوبر تک موخر کر دی گئی جس پر فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے یہ سینما گھروں کے لیے ایک اور دھچکا ہے جو کورونا کی وباء سے تباہ ہونے والے اپنے کاروبار کو از سر نو جمانے کی کوشش میں ہیں۔
جیمز بانڈ کی ویب سائٹ اور ٹوئٹر فیڈ کے مطابق اس فلم کی عالمی سطح پر نمائش کی نئی تاریح 8 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ بین الاقوامی فلم ساز کمپنی ایم جی ایم اور کم کاسٹ کارپوریشن یونیورسل پکچرز نے بنائی ہے اور اس کو گزشتہ برس اپریل میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔
تاہم کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اس بھاری مالیت سے بننے والی فلم کی نمائش پہلے نومبر تک کے لیے موخر کی گئی اور پھر اسے اپریل 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا۔
اس فلم جس کے بنانے پر 20 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اس میں برطانوی اداکار ڈینل کریگ آخری مرتبہ فلم کے برطانوی خفیہ ایجنٹ 007 کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
جیمز بانڈ 007 کے کردار پر اب تک 25 فلمیں بنائی جا چکی ہیں جو کہ شروع ہی سے دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث بنتی رہی ہیں اور انھوں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
سینیما مالکان کا خیال ہے کہ ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ ایک ایسی فلم ہے جس سے فلم شائقین کو دوبارہ سینیما گھروں میں کھینچ لانے میں مدد ملے گی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable