تازہ ترین

جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے پُرکشش شہر

پُرکشش شہر
  • واضح رہے
  • اپریل 7, 2019
  • 10:44 شام

گزشتہ پانچ برس کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں میں پلاٹوں کی قیمتوں میں اوسطاً 53.40 فیصد جبکہ گھروں کی قیمتوں میں 36.4 فیصد اوسط سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2013ء سے لے کر جون 2018ء کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں جائیداد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ اضافہ کراچی میں پلاٹس کی قیمتوں میں ہوا جو 129 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ لاہور میں پلاٹوں کی قیمت میں 85 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گزشتہ پانچ برس کے دوران پلاٹس کی قیمتوں میں اوسط سالانہ 53.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب تینوں بڑے شہروں میں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے قیمتوں میں سب سے زیادہ 86 فیصد کا اضافہ کراچی جبکہ لاہور میں 85 فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران ملک تین بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں گھروں کی قیمتوں میں اوسط سالانہ 36.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے