فلوریڈا: امریکہ کی ریاست الینوائے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے والا یو ایس ملٹری کا حاضر سروس فوجی نکلا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 37 سالہ ڈیوک ویب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو فوجی اہلکار اپنا اسلحہ چھپا رہا تھا۔

امریکی جریدے این بی سی شکاگو کے مطابق حاضر سروس فوجی ڈیوک ویب کا تعلق فلوریڈا سے ہے۔ اس نے الینوائے کے علاقے روک فورڈ میں ایسٹ اسٹیٹ اسٹریٹ میں ایک فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کی۔ فائرنگ کرتے وہ ریسٹورنٹ میں بھی داخل ہوا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ ڈیوک ویب کے پاس دو پستول تھیں۔ ملزم اب پولیس کی تحویل میں ہے اور اس پر تین افراد کے قتل کی دفعات لگائی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے اب تک یہ پتا نہیں لگا سکے ہیں کہ اس نے فائرنگ کیوں کی۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو نو عمر بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا زیر حراست ملزم سے کیا تعلق تھا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable