تازہ ترین

ہارون راشد کا سیاہ فاموں سے اظہار یکجہتی کیلئے گانا ریلیز

haroon ka siyah famon se izhar e yakjehti ke liye gaana release
  • واضح رہے
  • دسمبر 22, 2020
  • 1:20 صبح

گیت کا نام ’’جسٹ لیٹ می بریتھ‘‘ ہے، جسے امریکہ میں شروع ہونے والے بلیک لائیوز میٹر سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار ہارون راشد نے ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ کی تحریک سے متاثر ہو کر نیا گانا لانچ کر دیا ہے۔ جسے اب تک ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ماضی کے معروف پاکستانی بینڈ ’’آواز‘‘ کا حصہ رہنے والے گلوکار ہارون نے اپنے گانے Just Let Me Breathe میں نسلی عدم مساوات کے پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اکثر پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور اس کیخلاف وہاں احتجاج بھی کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کے قتل کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار نے اپنے گھٹنے سے اس کی گردن کو دبوچ رکھا تھا اور وہ گُھٹی گُھٹی آواز میں ’’مجھے سانس نہیں آرہی‘‘ کہہ رہا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے