فیصل آباد: ایک خاتون زاہدہ نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حدیقہ کیانی کے جیل روڈ پر واقع سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے تھے۔ مضر کریموں کے استعمال سے کچھ ہی عرصے میں بال گرنا شروع ہوگئے۔ گنجا پن نمایاں ہونے سے شخصیت مسخ اور جگ ہنسائی ہوئی۔
متاثرہ خاتون نے فرنچائز اونر عائشہ رانا کے خلاف بھی 2 کروڑ روپے ہرجانہ اور اخراجات کی مد میں 25 لاکھ روپے کا دعوی دائر کیا ہے،عدالت نے حدیقہ کیانی، مقامی فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کوئی نوٹس نہیں ملا۔