فضائی کمپنیوں نے ڈومیسٹک فلائٹس میں 100 فیصد تک کا ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کا جو ریٹرن ٹکٹ اس سے پہلے 15 سے 17 ہزار روپے میں دستیاب تھا اب 32 سے 34 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ون وے ٹکٹ بھی 30 ہزار روپے سے کم نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے پہلے کرائی جانے والی بُکنگز پر بھی کرایوں میں 40 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوسری جانب وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے بھی ہوائی جہاز کے کرایوں میں من مانے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی، ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی نے ڈومیسٹک پروازوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان ایک ریگولیٹری باڈی تشکیل دیں، جو فضائی کرایوں کو ریگولر چیک کرے اور اس سے متعلق لائحہ عمل تیار کرے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے مزید کہا کہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں رد و بدل کیلئے کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز ڈومیسٹک پروازوں پر اپنی مرضی سے کرایوں میں اضافہ کر لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کرائے میں اضافے سے مسافروں میں خاص طور پر تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈومیسٹک روٹ پر بہت زیادہ سفر کرتے ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable