تازہ ترین

عید کے تیسرے روز کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی منتخب برانچیں کھلی رہیں گی

  • واضح رہے
  • مئی 20, 2020
  • 11:24 شام

مالیاتی ادارے بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی صوابدید پر ملک بھر کے کاروباری مراکز پر قائم اپنی، اپنی شاخیں کھول سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک

عید الفطر کے موقعے پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینک، مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز، تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ پر آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہوگی۔ لہٰذا، کلیئرنگ کے لیے جمعرات  28 مئی 2020ء کو  نفٹ برانچوں سے مالی دستاویزات وصول کرے گا۔

اس مقصد کے لیے بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں کو چاہیے کہ وہ کام کی ہموار طور پر انجام دہی کے لیے مذکورہ تاریخ پر اپنی منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے