ممبئی: بھارت میں جمعرات سے سنیما ہالز دوبارہ کھل گئے ہیں جس پر سنیما مالکان نے خوشی کا اظہار کیا ہے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر عام طور پر بڑی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار کسی بڑی فلم کے ریلیز ہونے کا امکان نہیں۔
بھارت میں عکرونا وائرس کے سبب سنیما ہالز کو بند ہوئے سات ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ سنیما مالکان کو امید ہے کہ چاہے فلمیں پرانی ہی کیوں نہ ہوں یا فلم بینوں کو ماسک پہننا پڑے وہ سنیما ہالز کا رخ ضرور کریں گے۔
بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق سینما ہالز کو کھولنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب کورونا وائرس کے کیسز 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر ہیں۔ بھارتی حکومت توقع کر رہی ہے کہ سینما ہالز کھولنے سے فلموں کی رُکی ہوئی ریلیز شروع ہوجائے گی اور یہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی سود مند رہے گا۔
واضح رہے کہ دیوالی جیسے بڑے تہوار پر فلموں کی ریلیز نیک شگون تصور کی جاتی ہے کیونکہ اس موقع پر سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں اور چھٹیوں میں فلم بینوں کی اکثریت فیملی سمیت سنیما ہالز کا رخ کرتی ہے۔ اس سال 13 نومبر کو جمعہ ہے اور بھارت میں اکثر جمعے اور ہفتے کو نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ اسی دن دیوالی بھی ہوگی اس لیے ’’دیوالی ویک اینڈ‘‘ فلمی کاروبار کے لیے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable