تازہ ترین
پاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیارآزادی کے 76سال ہم نے کیا کھویا کیا پایااے اے ایم نیشن کیئر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آگاہی کیلئے ٹیک کانفرنس کا انعقادپاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہمائن میں گیسوں کی مقدار کا پتہ لگانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیٹیکٹرز سمیت حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائےحکومت کان کنوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائےجاب ٹریننگ ان سیف مائننگ ورکشاپ ، حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائےقرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائےبلوچستان یونیورسٹی کے مالی بحران نے طلباءکا مستقبل داﺅ پر لگا دیا ہےبلوچستان قیمتی معدنی دولت سے مالا مالمحنت کشوں کولیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ ،پیشہ ورانہ صحت و سلامتی بارے شعور اور آگاہی دینے کی ضرورت ہےلیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ ،پیشہ ورانہ صحت و سلامتی پر ورکشاپپاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار سے خصوصی انٹرویوپاک فوج پاکستان کی ریڈ لائن، سلامتی کی ضامن ہے:اسد شمیم”یوم تکریم شہداء“ پاکستان ایفائے عہدپاکستان پھر دہشت گردی کی آگ میں جلنے لگامحنت کش طبقہ اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہےکینیڈین میئر پیٹرک سے صدرکرسچن بزنس مین فیلو شپ کی ملاقاتدہشت گردی کی آگمظلوم آئین کے پچاس سال

کینیڈین میئر پیٹرک سے صدرکرسچن بزنس مین فیلو شپ کی ملاقات

Canadian Mayor Patrick se sadar krischin business man fellow ship ki mulaqat
  • محمد قیصر چوہان
  • مئی 11, 2023
  • 7:57 شام

کینیڈین میئر پیٹرک براون نے صدر کرسچن بزنس مین فیلو شپ کو خصوصی ایوارڈ بھی دیا ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کو سرمایہ کاری میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

لاہور( پ ر)کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر نے ایک وفد کے ہمراہ کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان کے نامور سینئرپاسٹر انور فضل ،کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے سینئر نائب صدر تیمور سندھو اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن کے ایگزیکٹواسسٹنٹ یسوع یونس بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پیٹرک براو ¿ن نے دوطرفہ تعلقات تجارت ، سرمایہ کاری اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے چیئرمین سلیم شاکرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے،کینیڈین سرمایہ کار ٹیکسٹائل، چمڑے سے بنی اشیا، سپورٹس مصنوعات، کیمیکلز، کارپٹس اور طبی آلات کی ایکسپورٹ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن نے پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیںجنہیں سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن نے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدرسلیم شاکر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔تقریب کے اختتام پر کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکرنے پاکستان کا خصوصی دورہ کرنے پر کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان