ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری میں پہلی بار بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ذاتی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’ٹپس انڈسٹریز‘ سے منسلک بالی وڈ پروڈیوسر کمار تورانی نے شیلا ریڈی کی لکھی ہوئی کتاب ’’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
اس حوالے سے کمار تورانی نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتاب کو کس شکل میں فلم بند کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں ایک تخلیقی ٹیم کی ضرورت ہوگی جس میں ایک ڈائریکٹر اور مصنف شامل ہیں۔ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تورانی کا کہنا ہے کہ شیلا ریڈی کی کتاب، جو محمد علی جناح کے سیاسی سفر کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کیلئے الگ ملک کی جدوجہد میں ان کے کردار کا احاطہ کرتی ہے، کو سب سے پہلے ان کی تخلیقی ٹیم نے دیکھا۔ یہ فلم ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوگی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable