پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ جب آپس میں ملتے ہیں تو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں، جو کہ میل جول کی عام روایت ہے۔ تاہم بعض ممالک میں استقبال کیلئے ہاتھ ملانے کے علاوہ احترام میں جُھکنا، ہاتھ ماتھے پر رکھنا اور رقص کرنا تک ثقافت کا حصہ ہے۔ اسی طرح دنیا میں ایسے عجیب و غریب لوگ بھی پائے جاتے ہیں، جو بھویں چڑھاکر مہمان یا کسی اجنبی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ استقبال کا یہ حیرت انگیز انداز مائیکرونیشیا کی روایت ہے، جو سیاحوں کیلئے باعث حیرت ہے۔
واضح رہے کہ مائیکرونیشیا بحر الکاہل کے مغرب میں پھیلے 600 سے زائد جزائر پر مشتمل ملک ہے، جس کی آبادی صرف 1 لاکھ 5 ہزار نفوس کی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جزیرہ مارشل آئی لینڈ ہے، جہاں 53 ہزار سے زائد لوگ بستے ہیں۔ جبکہ مائیکرونیشیا میں امریکی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔
امریکی اخبار لاس انجیلس ٹائمز نے اپنی ایک دلچسپ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مائیکرویشین عوام مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے بھویں چڑھاتے ہیں۔ جبکہ مائیکرونیشیا کے باشندے بات بھی کم کرتے ہیں اور اگر ان سے کوئی سوال پوچھا جائے تو ہاں کرنے کے بجائے بھویں چڑھا لیتے ہیں۔ تاہم یہی ان کا جواب دینے کا بھی انداز ہے۔
لاس انجیلس ٹائمز نے ایک امریکی خاتون ٹیچر کا دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ جب مذکورہ استانی مائیکرونیشیا کے جزیرہ گوام میں پہلی بار کلاس دینے گئیں تو بچوں نے ان کا استقبال بھویں چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر وہ پریشان ہوگئیں کہ یہ اسٹوڈنٹس کیا کر رہے ہیں۔ بعد ازاں طالب علموں نے ان سے شکوہ کیا کہ انہوں نے ان کے ’’ہیلو‘‘ کا جواب ہلکی سے بھویں چڑھا کر کیوں نہیں دیا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable