تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ میڈیا سے کتراتی ہے؟

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ میڈیا سے کتراتی ہے؟
  • واضح رہے
  • اگست 21, 2019
  • 1:52 صبح

ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ کے سالانہ پروگرام میں پہلے صحافیوں کو آنے کیلئے دعوت نامہ دیا گیا لیکن بعد ازاں انہیں فون پر منع کر دیا گیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے اپنے ادارے کے پہلے سربراہ رام ناتھ کاو کے سالانہ یادگاری پروگرام میں صحافیوں کو شرکت سے روک دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے تو صحافیوں کو اس پروگرام میں آنے کے لیے دعوت نامہ دیا گیا لیکن تقریب سے ایک دن قبل انہیں اچانک فون کر کے منع کر دیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ انہیں پروگرام میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ مودی کا قریبی ساتھی وزیر داخلہ امت شاہ اس تقریب میں داخلی سیکورٹی پر تقریر کرے گا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’را‘‘ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے رام ناتھ کاو سالانہ یادگاری تقریب میں کچھ معروف صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں انہیں آنے سے منع کر دیا گیا۔ اس سے قبل اس مہینے کے شروع میں ہی کچھ صحافیوں کو شناخت سے متعلق کاغذات دستیاب کرا دئیے گئے تھے، لیکن گزشتہ اتوار کو ’’را‘‘ کے افسران نے انہیں فون کر اسے واپس لینے کی اطلاع دی۔ اس دوران کہا گیا کہ پروگرام میں میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی (ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ) کے سابق سربراہ رام ناتھ کاو کی یاد میں ہر سال اس تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

رام ناتھ کاو کی یاد میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی شروعات 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے یوم وفات کے دن ہی اس کا انعقاد ہوتا ہے۔ یہ یادگاری تقریب ’’را‘‘ کے کیلنڈر میں ایک پر جوش ایونٹ بن گیا ہے۔ یہ واحد موقع ہے جب میڈیا کے ایک حصے کو لودی روڈ کے پاس را ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ سیکورٹی والے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ اس پروگرام کے دوران صحافیوں کو سیکورٹی پر تقریر کرنے والوں سے سوال پوچھنے کا کھلا موقع ملتا تھا۔ اس تقریب رام ناتھ کاو کی فیملی کے اراکین اور کاو کے بیٹوں کو بلایا جاتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تقریب میں اس سے پہلے بھارت کی کئی معروف شخصیات حصہ لیتی رہی ہیں۔ دعوت نامے منسوخ کئے جانے پر بھارت میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا امت شاہ تقریر کرنے والا ہے اسی لیے صحافیوں کا دعوت نامہ کینسل کیا گیا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے