مودی سرکار کے سب ہی کام ان کی سرکار کی طرح لڑکھڑائے ہوئے اور نرالے ہوتے ہیں ۔ نریندر مودی نے جہاں اسکینڈلز اور قتل و غارت گری میں کافی نام کمایا ہے اب شرابیوں کیلئے سہولت کاری میں بھی الگ ہی مقام پارہے ہیں ۔ مودی جو خود آر ایس ایس کے انتہاپسند رکن ہیں اپنے شرابی اور انتہاپسند ہندو ووٹرز کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرگزرتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ اب بھی کارنامہ سرانجام دے گئے جو اپنے ہی گلے آگیا۔بھارت میں 6 ہفتے لاک ڈاؤن کے بعد مودی حکومت نے شراب کی دکانیں کھول دیں جس پر شرابیوں کا سمندر امڈ آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو بھی یکسر نظرانداز کردیا اور شراب کی دکانوں کے باہر شرابیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شراب کی طلب میں اضافے،
رش اور جھڑپوں کو دیکھتے ہوئے بعض ریاستوں نے دکانیں نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور بعض نے شراب پر بھاری ٹیکس لگا دیا ہے۔تاہم دارالحکومت نئی دلی میں میں بھی شراب کی خریداری پر 70 فیصد خصوصی کورونا ٹیکس عائد کردیا گیا۔شراب پر ٹیکس بھارت کی کل 36 ریاستوں اور وفاقی اکائیوں کی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر اس وائرس کی وجہ سے ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ سے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں ۔
واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 53 ہزار سے زائد ہے اور 1700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن ہے جس میں مزید 18 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable