اس دیوہیکل پرندے کا وزن 16 کلوگرام اور کھلے بازوؤں کی لمبائی3.3 میٹر تک ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے یہ دنیا میں پرواز کرنے والا سب سے بڑا پرندہ بھی ہے۔ لیکن یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ یہ مسلسل پانچ گھنٹے تک بازو پھڑپھڑائے بغیر 150 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے طے کرلیتا ہے۔ یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف سوانسی کے ماہرین نے کی ہے جس کے لیے انہوں نے مسلسل پانچ برس تک اینڈیئن کونڈر کا مطالعہ کیا ہے۔
سال 2013 سے 2018 تک ، ایملی شیپرڈ اور ان کی ٹیم نے ارجنٹینا میں آٹھ کونڈر پرندوں پر خاص سینسر اور ریکارڈر لگا کر اپنی تحقیق کی۔ اس کا خاص مقصد پوری پرواز کے دوران پرندے کی بازو ہلانے یعنی پھڑپھڑانے کا پتہ لگانا تھا کہ وہ خاص وقت میں کتنی مرتبہ بازو ہلاتا ہے۔ لیکن جب نتائج برآمد ہوئے تو ماہرین انگشت بدنداں رہ گئے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable