امریکی صدر نے کہا کہ اس ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی ساتھ ساتھ کہا ہے کہ یہ ٹاسک فورس اگلے چند ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں اوسطاً 20000 نئے کورونا وائرس کے متاثرین روزانہ سامنے آ رہے ہیں جبکہ 1000 سے زیادہ افراد کی ہلاکتیں ہو رہی ہیںامریکہ میں صحت کے ماہرین اور سرکاری اہلکاروں نے اس خدشے کا اعلان کیا ہے کہ کہ اگر ملک میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا اور کاروبار کو دوبارہ کھول دیا جائے تو وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے خاتمے کے اعلان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہےایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ مشن اس وقت مکمل ہوگا جب یہ ختم ہو جائے گا۔‘
کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر دوسرے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جو کہ کاروبار کی بحالی پر توجہ دے گاوائٹ ہاؤس کی ترجمان کے لیہ میک اینانی نے ان خدشات کو مکمل طور پر رد کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی حکومت سائنسدانوں اور ماہرین کو فیصلہ سازی سے دور کر رہی ہے .
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable