واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تمام محاذوں پر دھوکا کھانے کے باوجود جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں آنے سے روکنے کیلئے مستعد ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ہار نہیں مانی ہے۔ اور یہ کہ جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بھی مشکل ہو سکتی ہے، کیونکہ ان کے بیٹے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
امریکہ میں دو ماہ سے جاری سیاسی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ امریکہ کے ممتاز قانون ساز ٹیڈ کروز کی قیادت میں ری پبلکن سینیٹرز نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کا یہ اقدام ٹرمپ کی برسر اقتدار رہنے کی آخری اور تازہ ترین کوشش ہوگی۔
اپنے بیان ری پبلکن سینیٹرز نے کہا ہے کہ الیکشن 2020 میں ہونے والا فراڈ اور بے ضابطگیاں ہماری زندگیوں میں ہونے والے کسی بھی فراڈ اور بے ضابطگی سے بڑھ چکے ہیں۔ سینیٹرز نے کہا ہے کہ جب بدھ کو کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا تو وہ مطالبہ کریں گے کہ ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے جو الیکشن کے نتائج کا 10 روز میں آڈٹ کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد انفرادی ریاستیں قانون سازی کے خصوصی اجلاس طلب اور اپنے کُل ووٹوں پر نظرثانی کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ لینڈ سلائیڈ کامیابی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
رپبلکن سینیٹرز ریاست مسوری سے سینیٹر جوش ہالی کے ساتھ مل گئے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ بدھ کو صدارتی انتخاب کے نتائج پر اعتراض اٹھائیں گے۔ ایوان نمائندگان کے رپبلکن رکن لوئی گوہمرٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جو بائیڈن کی کامیابی کی مخالفت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایوان نمائندگان کے ایک سو ارکان ان کی حمایت کریں گے۔
ادھر امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر کی مالی لین دین کی وفاقی تحقیقات نے کانگریس کے ری پبلکن ارکان کو مضبوط بنا دیا ہے، جو آنے والے صدر کے ساتھ پہلے ہی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یقینی طور پر یہ تحقیقات بائیڈن کی جانب سے نامزد کسی بھی اٹارنی جنرل کے لیے سینیٹ کی منظوری کو پیچیدہ بنا دیں گی جو بالآخر نئے صدر کے بیٹے کی تفتیش کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ اور اس سے اقتدار کی منتقلی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable