تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

ایک اور پاکستانی کرکٹر کی شوبز میں انٹری

فواد عالم
  • واضح رہے
  • اپریل 13, 2019
  • 7:40 شام

فواد عالم کو 2014 سے ماڈلنگ کی متعدد آفرز کی جا چکی ہیں، جبکہ گزشتہ دنوں وہ ایک ڈرامہ میں مختصر کردار ادا کرتے بھی نظر آئے۔

کرکٹ اور گلیمر کا تعلق تقریباً ہر دور میں ہی موجود رہا ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔ جبکہ کئی شوبز شخصیات مختلف ٹیموں کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹرز کی جانب سے بدستور نظر انداز کئے جانے والے مڈل آرڈر بیٹسمین نے فواد عالم نے بالآخر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ 33 سالہ کرکٹر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک مزاحیہ ڈرامے "گھر داماد" میں مختصر کردار ادا کیا۔ بیٹنگ کی طرح ان کی اداکاری کی صلاحیتیوں کو بھی سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.08 کی اوسط سے 11 ہزار 441 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 میچوں میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 966 رنز بنائے۔ عمدہ پرفارمنس کے باوجود ایشیا کپ 2014 کے بعد سے انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔ سلیکٹرز کے رویے سے مایوس فواد عالم نے اب شوبز انڈسٹری کا رخ کیا ہے، جہاں ان کے قدر دان موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی معطلی کے ایام میں ’’بلائنڈ لو ‘‘ نامی ایک فلم کرنے کا ذہن بنا لیا تھا۔ انہیں اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش 2014 میں کی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے کھلنے کے بعد عامر نے اداکاری کا ارادہ ترک کردیا اور پاکستان کو 2017 چیمئنز ٹرافی جتوا کر واقعتاً ہیرو بن گئے۔

فواد عالم سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے شہرہ آفاق بیٹسمین یونس خان بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ دوسری جانب سابق کرکٹر محسن حسن خان نے بھارتی فلم نگری بالی ووڈ میں متعدد فلمیں کیں۔ اسی طرح 2013 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے