یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے صوبےخوست کےپوليس چيف بريگيڈيئرجنرل سيداحمد ببازی دواہلکاروں سمیت بم دھماکےميں ہلاک ہوگئے تھے۔
افغانستان کےصوبےخوست میں سڑک کنارےنصب بم اس وقت زورداردھماکےسےپھٹ گیاجب صوبےکےپولیس چیف کی گاڑی گزررہی تھی۔ دھماکےمیں بريگيڈيئرجنرل سيداحمد ببازی شدید زخمی ہوگئے جبکہ دواہلکارموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
صوبےخوست کےگورنرکےترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ خوست پولیس چیف بريگيڈيئرجنرل سيداحمدببازی کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئے۔
دوسری جانب خوست کےمقامی طالبان قیادت نےپولیس چیف پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتےہوئےکہاکہ ساتھی جنگجوؤں کی ہلاکت کابدلہ لیاگیاہے۔
طالبان رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگرہم پرکارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ایسے حملے جاری رہیں گے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable