تازہ ترین

اے اے ایم نیشن کیئر نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز

aam nation care nojawanon ki umeedon ka markaz
  • واضح رہے
  • اپریل 26, 2021
  • 1:59 صبح

تنظیم کا مقصد بالخصوص ایسے افراد کی معاونت کرنا ہے، جو مالی امداد کے بجائے کوئی ہنر سیکھ کر خود کفیل بننا چاہتے ہیں

ذاتی حیثیت میں انسانیت کی خدمت کرنے والے نوجوانوں نے ’’اے اے ایم نیشن کیئر ویلفیئر آرگنائزیشن‘‘ کے نام سے باقاعدہ طور پر ایک فلاحی ادارہ قائم کرلیا ہے، جو اپنے مشن کے تحت غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے سمیت انہیں خودمختار بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اے اے ایم نیشن کیئر کے رضاکار پہلے بھی مستحق افراد کی مدد کرتے رہے ہیں۔ اب یہ نیک کام ایک منظم انداز میں شروع ہوگیا ہے۔ بنیادی طور پر ’’اے اے ایم نیشن کیئر‘‘ کا مقصد غریب اور کم آمدن والے افراد کو ان کے پیروں پر کھڑا کرکے ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔

نئی قائم شدہ تنظیم نے اپنا ہدف یہ مقرر کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی کے اسرار و رموز سکھائے جائیں، تاکہ وہ ’’آن لائن ارنگ‘‘ کے جدید طور طریقوں کو اپنا کر اپنے گھر کے معاملات درست انداز میں چلا سکیں اور ایک بہتر زندگی ان کی منتظر ہو۔

واضح رہے کہ آنے والے دور کے تناظر میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع بھی ڈیجٹلائز ہوتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا ہنر سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں ’’اے اے ایم نیشن کیئر‘‘ اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے غریب افراد کی زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی مدد جاری رکھے گی۔ وہ بیمار افراد جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہیں تنظیم کی جانب سے پہلے بھی ادویات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

سپونسرڈ لنک: seokingsclub.com

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے